14 اکتوبر 2011 - 20:30

پشاور…جمعیت علماء اسلام ف خیبرپختونخواکے امیرمولانا امان اللہ نے کہاہے کہ 23 اکتوبرکوپشاورمیں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا،جس میں ملک کی سیاسی ودینی جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

ابنا: پشاورمیں پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا امان اللہ کا کہناتھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مفتی محمودکانفرنس کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے جس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ سمیت دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ 21 اکتوبرکو نمازجمعہ کے بعدپشاورمیں جے یوآئی ایک بڑی ریلی بھی نکالے گی۔ جس میں مہنگائی اورڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیاجائیگا۔ان کا کہناتھا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں بجلی اوردوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اورڈرون حملے جاری رکھنے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے مہنگائی پرقابوپانے ،اضافے کو واپس لینے اورڈورن حملے بندکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  ..........

/110